تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ممنوعہ فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت آج ہوگی

اسلام ہائیکورٹ کا لارجر بینچ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت آج کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی دائر اپیل کی سماععت اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ آج دوپہر 2 بجے کرے گا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

لارجر بینچ کی سربراہی قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کریں گے جب کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بینچ کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو روز قبل لارجر بنچ تشکیل دیا تھا۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جن اکاؤنٹس کی معلومات فراہم کیں وہ فیصلے میں موجود ہی نہیں، الیکشن کمیشن کو بتایا کچھ اکاؤنٹس کی معلومات کچھ وجوہات کی بنا پر بتانا ضروری نہیں، مرکزی اکاؤنٹس سے کچھ رقوم صوبائی سربراہان کو بھیجی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

انور منصور نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روکا جائے۔

Comments

- Advertisement -