بنگلادیش کے مایہ ناز بیٹسمین تمیم اقبال نے اعلان کیا ہے کہ وہ اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
تمیم اقبال ایسے وقت میں یہ اعلان کیا ہے جب وہ اپنی انجری سے چھٹکارا پا کر تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ٹیم منجیمنٹ بھی انہیں میگا ایونٹ کے لیے مکمل طور پر فٹ دیکھنا چاہتی ہے۔
دورہ سری لنکا کے دوران تمیم کے گھٹنے میں چوٹ آئی تھی اور چیف سلیکٹر منہاج العابدین پرامید تھے کہ ایک روزہ ٹیم کے کپتان اکتوبر نومبر میں ورلڈ کپ سے قبل اپنی فٹنس دوبارہ حاصل کر لیں گے۔
"I want to make it clear that I am not retiring but I won't be playing this World Cup."
Tamim Iqbal to miss the ICC Men's @T20WorldCup 2021 👇
— ICC (@ICC) September 2, 2021
اپنے ویڈیو پیغام میں تمیم اقبال نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ چوٹ کے حوالے سے تشویش ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ میں ورلڈ کپ سے پہلے فٹ ہو جاؤں گا لیکن بنیادی وجہ یہ ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ ان کھلاڑیوں کے لیے مناسب ہوگا جو پچھلے 15-16 میچز کھیل چکے ہیں جو کہ میں نہیں کھیلا پایا۔
انہوں نے واضح کیا کہ میں کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہا لیکن طویل عرصے سے ٹی ٹوئنٹی نہ کھیلنے کے سبب ورلڈکپ کا حصہ نہیں بن سکتا۔