The news is by your side.

Advertisement

ملک میں سرمایہ کاری کا فروغ، جنوبی کوریا اور نیدرلینڈز سے اچھی خبریں

لاہور: نیدرلینڈز اور پاکستان کے درمیان ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پاگیا جبکہ جنوبی کوریا نے پنجاب میں بہت جلد ماسک بنانے کی فیکٹری لگانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی تنویر الیاس سے جنوبی کوریا کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر کورین وفد نے سردار تنویرالیاس سے صوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کی۔ جنوبی کوریا نے پنجاب میں 133ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی ہے۔

کورین وفد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بہت جلد ماسک بنانے کی فیکٹری لگارہے ہیں جواب میں سردار تنویر الیاس خان نے کورین سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سردار تنویرالیاس کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، پنجاب سرمایہ کاری کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، غیرملکی سرمایہ کاروں نے حکومتی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب نیدرلینڈز اور پاکستان کے درمیان ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدہ نیدرلینڈز کی اےڈبلیو ای سی ٹی اور آئی لینڈز اتھارٹی آف پاکستان میں ہوا۔ اس دوران وزیربحری امور علی زیدی اور نیدرلینڈ کے سفیر سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

علی زیدی نے بتایا کہ منصوبہ قابل تجدیدتوانائی کے وزیراعظم کے وژن کی جانب اہم قدم ہے، ماحول پر اثرانداز گیسز کے کم اخراج والامنصوبہ ترقی میں معاون ثابت ہوگا، اس پراجیکٹ کے ذریعے نیدرلینڈز کے تجربے سے استفادہ کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں