تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی ثقافت کا فروغ، خطاطی کا فن رکھنے والوں کیلئے احسن اقدام

ریاض: سعودی عرب میں ثقافت کو مزید اجاگر کرنے کے لیے حکومت نے خصوصی سروے کا آغاز کیا اور خطاطوں کو دعوت دی ہے کہ وہ اس سلسلے کا حصہ بنیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت ثقافت نے عربی کے خطاطوں کو دعوت دی ہے کہ وہ مملکت میں اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی کوششوں سے متعلق سروے کا حصہ بنیں اور اپنی رائے پیش کریں۔

وزارت ثقافت کا کہنا ہے کہ سعودی خطاط جاری شدہ سوالنامے(سروے) میں شامل ہوکر اپنی آرا سے آگاہ کریں۔ خیال رہے کہ مملکت میں ‘ثفاقتی تبادلوں’ کے عنوان سے ایک سروے متعارف کرایا گیا ہے۔

سروے آن لائن اس لنک ’https://surveys.moc.gov.sa/CE‘ کے ذریعے جاری کیا گیا۔ یہ اقدام عربی خطاطی کے آرٹ ریذیڈنسی پروگرام کا حصہ ہے جو ’عربی خطاطی کا سال 2020-2021‘ کے ضمن میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

سعودی حکومت مقامی فنکاروں کو ثقافتی تجربات کے تبادلوں کے ذریعے مزید فائدہ پہنچانا چاہتی ہے۔ جبکہ مستقبل میں خطاطوں کو عالمی کورسز میں داخلے کے لیے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ ان اقدامات کا مقصد عظیم سعودی ثقافتی شناخت کو دنیا بھر میں فروغ دینا ہے۔

Comments

- Advertisement -