تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پارسل ڈلیور کرنے کا انوکھا طریقہ، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

عام طور پر لوگوں کو ڈلیوری بوائز سے یہ شکایات ہوتی ہیں کہ وہ ان کا پارسل صحیح وقت یا صحیح سالم نہیں پہنچاتے جس سے انہیں انتظار اور نقصان جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لیکن ایک ڈلیوری بوائے نے اس کا آسان حل دھونڈ لیا اور کسٹمر کی تسلی کیلئے اس کا ثبوت بھی اسے فراہم کردیا جسے دیکھ کر وہ ہنسی اور غصے کی ملی جلی کیفیت سے دوچار ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ڈیلیوری بوائے نے اس کا پارسل گھر کی دیوار کے اوپر سے پھینکا اور پارسل کی ہوا میں اڑتی ہوئی تصویر لے لی تاکہ ڈیلیوری کا ثبوت دے سکے۔

اس حوالے سے 52سالہ فل ہولنگز ورتھ جو وارکشائر پولیس کے عملے کے رکن ہیں نے بتایا کہ جب پرفیوم شاپ سے ان کا پارسل آیا تو وہ گھر پر نہیں تھے۔

لیکن میں یہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ مجھے کمپنی کی طرف سے جو تصدیقی ای میل موصول ہوئی اس میں ثبوت کے ساتھ بتایا گیا کہ مجھے پارسل کیسے پہنچایا گیا۔

جب میں نے ‘پروف آف ڈیلیوری’ تصویر چیک کی تو اس میں دیکھا کہ میرا پارسل میرے گھر کی دیوار پر ہوا میں معلق ہے۔

اس شخص نے ٹوئٹر پرسال 2020 کی یہ تصویر کے ساتھ اپنی حیرت بھی شیئر کی اور تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ اس تصویر میں مجھے پرفیوم شاپ کا ڈیلیوری پارسل کیا گیا تھا، یہ جعلی نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کو 3000 سے زیادہ لائکس ملے، بہت سے صارفین کو یہ بات مضحکہ خیز لگی، ایک صارف نے لکھا کہ یہ ڈلیوری سب سے بہترین طریقہ ہے جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

Comments

- Advertisement -