تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پروپیگنڈا فلمیں: نصیرالدین شاہ نے مودی سرکاری کو آئینہ دکھا دیا

نئی دہلی : بالی ووڈ کے سینئر اداکاری نصیر الدین شاہ سازشی فلمیں عکس بند کروانے پر بھارتی حکومت پر برس پڑے۔

ان خیالات کا اظہار نصیر الدین شاہ نے بھارتی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت فلم سازوں اور ہدایت کاروں کو اپنے حق میں فلمیں عکس بند کرنے پر حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اس مقصد کےلیے فلم سازوں و ہدایت کاروں کی مالی معاونت بھی کرتی ہے۔

سینئر اداکار نے کہا کہ جو رویہ مودی سرکاری نے اپنایا ہوا ہے، ایسا کو نازی دور میں نازی فلسفے کی تشہیر کےلیے ہوتا تھا۔

اداکار نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ اس وقت بالی وڈ میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے کیوں کہ انڈسٹری میں ہماری شراکت داری بہت اہم ہے۔

نصیر الدین شاہ نے کہا کہ آج بالی ووڈ کے تین خان بہت اوپر پہنچ چکے ہیں، مجھے بھی فلمی کیریئر کے آغاز پر نام بدلنے کی تجاویز دی گئیں لیکن آج نام نہیں بدلہ اور نہ کبھی میرے نام کی وجہ سے میرے کام پر کوئی فرق پڑا ہے۔

Comments

- Advertisement -