بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

’پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی پراپیگنڈا سیاست خطرناک ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی جھوٹ اور پراپیگنڈا پر مبنی سیاست خطرنا ک ہے۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اورپی ڈی ایم کی حکومتوں کی مکمل ناکامی سےملک کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا ہم حقیقی معنوں میں ملک کو اسلامی، فلاحی اور خوشحال بنائیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی ملک کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس سے قبل اپنے ٹوئٹ میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی میں ملک سو سال پیچھے چلا گیا، یہ لوگ آئندہ سو سال بھی حکمران رہے تو آگے بڑھنا ممکن نہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ ان لوگوں نے اداروں کو کمزور کیا، کرپشن کو بڑھاوا دیا، عدالتی نظام کو تباہ کیا، نوجوانوں کو مایوس کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں