تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

روس کی کرونا ویکسین کے خلاف ’’ گھناؤنا کھیل ‘‘ کھیلے جانے کا انکشاف

ویانا: آسٹریا میں تعینات روسی سفیر نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی تیار کردہ ویکسین کے خلاف ’گھناؤنا کھیل‘ کھیلا جارہا ہے۔

روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریا میں تعینات روسی سفیر دمتری لیوبنسکی  نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ روس کی تیار کردہ مؤثر کرونا ویکسین اسپوتنک V کے خلاف پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آسٹریا نے روس سے اسپوتنک فائیو  برآمد کرنے کی بات چیت شروع کی مگر پروپیگنڈے کا سُن کر فیصلے سے پیچھے ہٹ گیا۔

دمتری کا کہنا تھا کہ ’یورپ کو روسی ویکسین کی فراہمی کے خلاف منظم طریقے سے گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے‘۔

مزید پڑھیں: کیا روسی ویکسینز شوگر اور دل کی بیماریوں والے افراد کے لیے موزوں ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: روسی ویکسین سپوتنک موٗثر ہے یا آسٹرازینیکا؟ تحقیق میں بڑا انکشاف

انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریا کی مدد کے لئے تیار ہیں لیکن ہماری ویکسین کی یورپ کو فراہمی میں روکاوٹ ڈالنے کی غرض سے گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اس کھیل سے دوا ساز کمپنیوں اور اداروں کو اربوں ڈالرز کے نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے‘۔

روسی سفارت کار کے مطابق اگر آسٹریا اگلے ہفتے معاہدے پر دستخط کرتا ہے تو وہ اپریل کے آخر تک روسی ویکسین کا پہلی کھیپ وصول کر سکے گا۔  انہوں نے کہا جون کے آخر تک آسٹریا کو روسی ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں مل سکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -