site
stats
بزنس

پراپرٹی کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: فروری کے مہینے میں گھروں کے کرایوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کرایوں میں اضافے کی شرح چھ اعشاریہ چھ فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق گھر کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، ایف بی آر کی جانب سے پراپرٹی کی خریدو فروخت پرٹیکس کااطلاق اور بیرون ملک سے تارکین وطن کی پاکستان میں پراپرٹی میں سرمایہ کاری اور پراپرٹی کے کرایوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

حکومت ملک میں ہاؤسنگ کا مسئلہ حل کرنے کی کوششیں کرتی رہی ہے تاہم اس میں کوئی خاطرہ خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

ادارے شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کےمطابق فروری میں کرایوں میں اضافے کی شرح چھ اعشاریہ چھ فیصد رہی جو کہ گزشتہ برس اسی مہینے میں 5.46 فیصد تھی۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیلویلپیرز کےمطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں ایف بی آر نےٹیکس ایبل رینٹل انکم کی حددو دولاکھ سےکم کرکےڈیڑھ لاکھ کردی ہے اور پراپرٹی کی قیمتوں پر بھی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

خلیجی ممالک میں جاری معاشی مسائل کے باعث پاکستانیوں کی واپسی کے باعث پراپرٹی کی قیمت اور کرایوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top