تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

متحدہ عرب امارات میں تعطیل کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات میں حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جمعرات 29 اکتوبر کو 12 ربیع الاول (عید میلاد النبیﷺ) کے موقع پر تعطیل ہوگی، اماراتی وفاقی حکومت نے اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکمے اتوار یکم نومبر کو کھلیں گے جبکہ 12 ربیع الاول عام تعطیل کا دن ہوگا۔

فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز(ایف اے ایچ آر) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چھٹی کی تصدیق بھی کردی۔ اس موقع پر ملک کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان، نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

خیال رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پوری دنیا کے لیے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -