منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

جسٹس اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ لانے کی تجویز کا خیر مقدم

اشتہار

حیرت انگیز

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی تجویز پر پاکستان بار کونسل اور صدر سپریم کورٹ بار نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں جسٹس اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ لانے کی تجویز کا خیر مقدم جبکہ لاہور اور سندھ ہائی کورٹ کے ججز کے ناموں کو زیرِ تجویز لانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا: ’بار ایسوسی ایشنز نے لاہور اور سندھ ہائی کورٹ کے زیرِ تجویز جج صاحبان کے ناموں کو مسترد کر دیا۔ جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس بھی ان جج صاحبان کے جونیئر ہونے کی بنا پر اتفاق نہ ہوسکا تھا۔‘

مزید کہا گیا کہ ایسی نامزدگیوں سے ہائی کورٹ کے دیگر جج صاحبان میں مایوسی ہوگی اور کارکردگی بھی متاثر ہوگی، وکلا برادری کا مؤقف ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں سنیارٹی کے اصول کو اپنانا چاہیے۔

پاکستان بار کونسل اور صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ سپریم کورٹ من پسند افراد کی تقرریاں رکنی چاہیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں