The news is by your side.

Advertisement

پنجاب میں کورونا کے بڑھتے کیسز، مزید 7 بڑے علاقے مکمل سیل کرنے کی تجویز

لاہور : پنجاب میں کوروناکے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مزید 7 بڑے علاقے مکمل سیل کرنے کی تجویز سامنے آگئی، محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ داخلہ حتمی فیصلہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے کوروناکے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مزید 7 بڑے علاقے مکمل سیل کرنے کی تجویز دے دی، مکمل سیل کرنے والے علاقوں میں گلبرگ، ماڈل ٹاؤن،فیصل ٹاؤن گارڈن ٹاؤن اور ڈیفنس شامل ہیں۔

کوروناایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کا کہنا ہے کہ گلشن راوی،اندرون لاہورکومکمل سیل کیاجائے جبکہ محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ داخلہ حتمی فیصلہ کرے گا، سیل ہونے والے علاقوں میں آمدورفت، کاروبارپرمکمل پابندی ہوگی۔

خیال رہے کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشات کے پیش نظر شہر لاہور میں چھیاسٹھ سے زائد علاقوں کو سیل ہوئے آج چھٹا روز ہے، عوام کو اندر باہر آنے جانے سے روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔

پولیس کے افسران سیل کئے گئے علاقوں کا دورہ کرنے میں مصروف ہے جبکہ پولیس نے درجنوں افراد کے خلاف ایس او پی پر عمل نہ کرنے پر مقدمات بھی درج کئے۔

شاہدرہ، جلوگاوں، رائل پارک، مصطفی ٹاون، علامہ اقبال ٹاون، کنال ویو سوسائٹی، پی سی ایس آئی آر، واپڈا ٹاون اور جوہر ٹاون کے ساتھ ساتھ ماڈل ٹاون، ، گلبرگ، ڈیفنس، گارڈن ٹاون اور مسلم ٹاون جیسے پوش علاقوں میں بھی کئی گلیوں کو سیل کردیا گیا ہے

Comments

یہ بھی پڑھیں