تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں میں اضافے کی تجویز!

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تین سے بڑھا کر پانچ روز کی تعطیلات دینے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بڑی عید کے موقع پر دی جانے والی چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، این سی او سی نے چھٹیاں 20 سے 24 جولائی تک بڑھانے کی تجویز پیش کردی۔

این سی او سی کی ہدایات پر وزارت داخلہ نے عید قرباں پر پانچ چھٹیوں کی سمری تیار کرلی، وزارت داخلہ چھٹیوں کی سمری منظوری کےلیے وفاقی کابینہ کو بھیجے گی۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ این سی او سی کی خواہش تھی کہ عید کی 5 دن کی چھٹیاں ہوں تاہم وفاقی کابینہ نے عید کی 3 دن کی چھٹیاں منظور کی ہیں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ 21،20 اور 22جولائی کو عید کی تعطیلات ہوں گی۔

اس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عید پر ہوسکتا ہے کہ پورا ہفتہ ہی چھٹیوں کا ہو لیکن حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

Comments

- Advertisement -