اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

کالج اساتذہ کی گریڈ 21 میں ترقیاں ، اہم پیش رفت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کالج اساتذہ کی گریڈ 21 میں ترقیوں کیلئے قائم کمیٹی کی توثیق کرتے ہوئے سفارشات اعلیٰ حکام کو ارسال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کالج اساتذہ کی گریڈ 21 میں ترقیوں کے لیے 5 ٹیئر پروموشن فارمولے کی منظوری کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مطالبات اور دیگر صوبوں کے ماڈلز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں گریڈ 21 میں ترقیوں کے لیے قائم کمیٹی کی توثیق کرتے ہوئے سفارشات اعلیٰ حکام کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ 4 ٹیئر ڈھانچے میں ترمیم ناگزیر ہے اور گریڈ 21 تک ترقی کے مواقع فراہم کرنا پیشہ ورانہ حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا۔

اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ترقی کا بنیادی معیار کارکردگی، تجربہ اور پیشہ ورانہ قابلیت ہوگا، 5 ٹیئر فارمولے کے تحت گریڈ 21 کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے گا اور اسے ایک اعلیٰ اعزازی سطح کے طور پر متعارف کرانے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔

سیکریٹری کالج ایجوکیشن نے کہا کہ کارکردگی اور تجربے کی بنیاد پر ترقی ہر افسر کا حق ہے، جبکہ بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو آگے لایا جائے گا اور غیر تسلی بخش کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ خزانہ کی مالیاتی رائے اور انتظامی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی سفارشات ارسال کی جائیں گی۔

کمیٹی کے مطابق نئے ڈھانچے سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں