تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

اہم خلیجی ملک میں جزوی کرفیو لگانے کی تجویز

کویت سٹی: کویت کے وزیر صحت نے کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر جزوی کرفیو یا مکمل لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر باسل الصباح نے یہ تجویز کابینہ اجلاس میں پیش کی، وزیر صحت نے وزرا کو بتایا کہ کرونا کیسز میں اضافے کے باعث شاپنگ مالز کو بند کردیا جائے اور ریسٹورنٹ کو صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت دی جائے۔

اس کے علاوہ کویتی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ آئندہ چھ سے دس ہفتوں کے درمیان کرونا کیسز مزید بڑھتے ہیں تو کویت آنے والی تمام کمرشل فلائٹ کو معطل کرنے کے ساتھ ساتھ رات نو سے صبح چار بجے تک جزوی کرفیو نافذ کردیا جائے، اس کے علاوہ تجارتی سرگرمیوں میں کام کے اوقات کو صبح دس بجے سے شام آٹھ بجے محدود کردیا جائے۔

کویتی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ مئی میں لگائے گئے کرفیو کے باعث کرونا انفکیشن میں چالیس فیصد کمی واقع ہوئی تھی، جو ایک مثبت علامت تھی۔

خیال رہے کہ 13 اکتوبر کو اس سلسلے میں کویتی کابینہ نے فتویٰ اور قانون سازی کی کمیٹی کو ایک مسودہ پیش کیا تھا جس میں تجویز دی گئی تھی کہ صحت کے سلسلے میں مقرر قواعد کی خلاف ورزی پر اور کرونا وبا کے پیش نظر ماسک نہ پہننے والوں پر فوری جرمانہ عائد کیا جائے۔

قانونی مسودے کی تجویز میں کہا گیا تھا کہ کرونا ایمرجنسی کے سلسلے میں فیس ماسک نہ پہننے والوں پر عائد کیا جانے والا فوری جرمانہ 50 سے 100 دینار کے درمیان ہوگا لیکن اب تک یہ مسودہ منظور نہیں ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -