ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

لاہور میں صفائی کا مجوزہ ماڈل جلد سے جلدگراؤنڈ پر لایا جائے،وزیراعلیٰ پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور میں صفائی کا مجوزہ ماڈل جلد سے جلدگراؤنڈ پر لایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحت لاہور میں صفائی کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ نئے نظام کے تحت لاہور کو 6 زون میں تقسیم کیا جائے، شہری علاقوں میں 4 زون دیہی علاقوں میں 2 زون بنیں گے، مجوزہ ماڈل کے تحت گاڑیوں سےگھروں سے کوڑا کرکٹ جمع کیا جائے گا۔

شہری بیگ میں کوڑا کرکٹ ڈال کر گاڑیوں کو دیں گے، شہر میں پڑے کنٹینرز کی تعداد میں کمی کی جائے گی، کوڑا کرکٹ جمع کرنے والی گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم لگےگا،گاڑیاں کوڑا کرکٹ اکٹھاکر کے 5 ٹرانسفر اسٹیشن پر منتقل کریں گی، ٹرانسفر اسٹیشن سے کوڑا کرکٹ لینڈ فل سائٹ پر منتقل کیا جائے گا۔

کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقےسے تلف کرنے کے لیے نئی لینڈفل سائٹ بھی بنانے کی تجویز دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانےکی ہدایت کر دی۔

سردار عثمان بزدار نے ہدایت کہ کہ لاہور میں صفائی کا مجوزہ ماڈل کو جلد سے جلدگراؤنڈ پر لایا جائے،صفائی کے نظام کے ساتھ سروس ڈلیوری کو بھی بہتر بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے نظام کے تحت پورا لاہور شہر کور ہوگا،کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر بھی کام کرنےکی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں