The news is by your side.

Advertisement

ٹک ٹاکرعائشہ اکرم سے بدسلوکی کیس میں اہم پیشرفت

‌‌لاہور : ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے بدسلوکی کیس میں پراسیکیوشن نے چالان اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا، چالان گزشتہ روز تفتیشی افسر کی جانب سے پراسکیوشن آفس جمع کروایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گریٹراقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے بدسلوکی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، پراسکیوشن آفس نے چالان پر اعتراض لگاکرواپس تفتیشی افسرکے حوالے کر دیا۔

پراسکیوشن آفس نے چالان کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد قانونی نقاط اٹھائے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے چالان کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد اعتراض لگائے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسراعتراض دور کرکے دوبارہ جلد چالان جمع کروائیں، چالان کے مطابق ملزمان سے برآمدگی نہیں ہوئی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ چالان کے مطابق ملزم ریمبو سے صرف20ہزارروپےبرآمدہوئے ، ریمبو پربلیک میلنگ کے ذریعے 10لاکھ وصول کرنے کا الزام ہے۔

خیال رہے کیس کا چالان گزشتہ روز تفتیشی افسر کی جانب سے پراسکیوشن آفس جمع کروایا گیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں مقدمات درج ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں