The news is by your side.

Advertisement

ملکی خوشحالی صنعتی شعبے کی ترقی سے وابستہ ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کا کام صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے سہولتیں فراہم کرنا ہے، ملکی ترقی و خوشحالی صنعتی شعبے اور کاروباری طبقے کی ترقی سے وابستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معروف صنعت کاروں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر حماداظہر، مشیران عبدالرزاق داؤد اور عبدالحفیظ شیخ موجود تھے۔ ڈاکٹر عشرت حسین کے علاوہ اعلیٰ سرکاری حکام بھی اہم بیٹھک میں شریک ہوئے، صنعت کار وفد کے شرکا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وفد کا کہنا تھا کہ کاروباری سرگرمیوں کو میسر حکومتی سرپرستی کے مثبت نتائج آرہے ہیں، ملکی فارن ایکسچینج ریزرو کا بلند سطح پر آنامعیشت میں استحکام کی عکاسی ہے۔

ملاقات میں وفد نے اپنا مؤقف رکھا کہ معاشی ٹیم ہر وقت ان کی رہنمائی اور مسائل کے حل کے لیے دستیاب ہوتی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سر پلس ہونا معیشت کیلئے انتہائی خوش آئند ہے۔

دریں اثنا عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے سہولتیں فراہم کرنا ہے، ملکی ترقی و خوشحالی صنعتی شعبے اور کاروباری طبقے کی ترقی سےوابستہ ہے، حکومتی فیصلہ سازی میں صنعت کاروں کی تجاویز کو شامل کیا جا رہا ہے حکومتی فیصلہ سازی میں صنعت کاروں کی تجاویز کے مثبت اثرات آرہے ہیں۔

وزیر اعظم نے صنعتکاروں کو ایکسپورٹس میں درپیش مشکلات جلد حل کرنے کی ہدایت کردی۔ عمران خان نے صنعت کاروں سے شعبہ زراعت میں جدت اور فصلوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں