پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

پروسٹیٹ کینسر : صرف ایک انار سے علاج، جانیے کیسے؟

اشتہار

حیرت انگیز

موجودہ دور میں مردانہ امراض میں ٹیسٹیکیولر اور پروسٹیٹ کینسر کے کیسز بھی عام ہوتے جارہے ہیں لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر اس موضوع پر زیادہ بات نہیں کی جاتی۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق دل کی بیماری ہر سال مردوں کی 30 فیصد اموات کی وجہ بنتی ہے، ایک کروڑ سے زائد مرد ذیابیطس میں مبتلا ہیں جبکہ تقریباً 72 فیصد مرد ذہنی دباؤ یا تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اکثر مرد اپنی خاندانی ضروریات پوری کرنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں اور اس دوران اپنی صحت نظر انداز کر دیتے ہیں۔

اس دوران یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ٹیسٹیکیولر اور پروسٹیٹ کینسر کے کیسز بڑھ رہے ہیں، لیکن صرف 20 فیصد مرد باقاعدہ اسکریننگ کراتے ہیں جبکہ ہونا یہ چاہیے کہ بلا جھجک اس کا معائنہ کروانا چاہیے۔

پروسٹیٹ کینسر کی وجوہات کے حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مردوں کے مثانے کی نیچے جو غدود ہوتے ہیں انہیں پروسٹیٹ کہا جاتا ہے، جس میں عمر کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔

پروسٹیٹ کینسر مردوں کے تولیدی نظام میں واقع غدود (پروسٹیٹ) میں خلیوں کی بے قابو نشوونما کا نام ہے جو عام طور پر عمر رسیدہ مردوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔

یہ بہت دھیمی رفتار سے بڑھتا ہے، لیکن اس کی بعض اقسام بہت خطرناک ہوسکتی ہیں جو جسم کے دوسرے حصوں میں بھی پھیل سکتی ہیں، بروقت تشخیص اور علاج سے یہ قابل علاج ہے۔

 پروسٹیٹ کینسر کے ابتدائی مراحل میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں، لیکن اس کینسر میں پیشاب میں دشواری، رات کو بار بار پیشاب آنا، پیشاب یا منی میں خون، اور کمر، کولہوں میں درد شامل ہوسکتے ہیں۔

پروسٹیٹ کینسر کا علاج

پروسٹیٹ کینسر کے علاج سے متعلق اے آر وائی کیو ٹی کے پروگرام میں ہربلسٹ غالب آغا نے ایک نہایت آسان سا نسخہ تجویز کیا جسے بنانا اور استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس نسخے کی تیاری کیلیے صرف ایک درمیانے سائز کا انار اور پانی درکار ہوگا، بنانے کی ترکیب کچھ اس طرح سے ہے کہ ایک برتن میں اتنا پانی لیں کہ انار اس میں ڈوب جائے اور اس کو ابالنے کیلیے چولہے پر رکھ دیں۔

انار کو 15 سے 20 منٹ تک پکانے کے بعد یہ بالکل نرم اور پلپلا سا ہوجائے گا اسے کپڑے میں دبا کر اس کا رس نچوڑ لیں جس سے 10 سے 12چمچ رس نکلے گا۔ اس رس کو روزانہ کی بنیاد پر پی لیا جائے تو پروسٹیٹ کینسر سے نجات مل سکتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بریسٹ کینسر کے بعد پروسٹیٹ کینسر 13ویں نمبر پر ہے جبکہ دنیا کہ بیشتر ممالک میں اس کا دوسرا نمبر ہے۔

50سال سے زائد عمر، خاندانی تاریخ اور موٹاپا پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو بڑھاتے ہیں، باقاعدگی سے اسکریننگ (پی ایس اے ٹیسٹ) اور ڈاکٹر سے معائنہ ضروری ہے۔

آپشنز میں سرجری (روبوٹک سمیت)، تابکاری (ریڈیشن)، ہارمون تھراپی اور کیموتھراپی شامل ہیں، اگر پروسٹیٹ کینسر کا علاج نہ کیا جائے تو یہ ہڈیوں یا دیگر اعضاء تک پھیل سکتا ہے۔

یاد رہے کہ مردوں کی صحت کا عالمی دن، جسے "انٹرنیشنل مینز ڈے” کہا جاتا ہے، ہر سال 19 نومبر کو منایا جاتا ہے اس بار13 سے 19 نومبر تک منایا جارہا ہے۔

اس دن کا مقصد مردوں اور لڑکوں کی جسمانی و ذہنی صحت، صنفی تعلقات اور ان کی معاشرتی خدمات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور مردوں کے صحت کے حقوق پر بھی خصوصی توجہ دینا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں