اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

اپنے فنگر پرنٹس کی حفاظت کیسے کریں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (16 جولائی 2026): فنگر پرنٹس کسی بھی شخص کی منفرد پہچان ہیں اس کی حفاظت بہت ضروری ہے جس کے لیے یہ طریقہ اختیار کریں۔

قدرت نے ہر انسان کے فنگر پرنٹس کو دوسرے سے بالکل جدا رکھا ہے، اس کے لیے یہ کسی بھی انسان کی منفرد شناخت ہوتے ہیں اور اکثر مسئلے یا مقدمات فنگر پرنٹس کی پہچان سے حل ہوتے ہیں۔

یہ فنگر پرنٹس جہاں کسی بھی فرد کی خاص نشانی ہے، وہیں اس کی حفاظت بھی اتنی ہی ضروری ہے، کیونکہ لاپروائی کسی بھی شخص کو بڑی مصیبت میں گرفتار کر سکتی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے شہریوں کے لیے اپنے فنگر پرنٹس کی حفاظت سے متعلق ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

پی ٹی اے نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ نئی سم یا دیگر سرکاری خدمات کے لیے فنگر پرنٹس دیتے ہوئے محتاط رہیں۔

ایسے کسی بھی عمل میں اچھی طرح سے اطمینان کر لیں کہ آپ اپنے فنگر پرنٹس کمپنی کے کسٹمر سروس سینٹر فرنچائز یا مجاز سیلز شاپ پر دے رہے ہیں۔

اپنے پاس یہ تفصیلات ضرور نوٹ کر لیں۔

موبائل فون کمپنی جس کے سیلز چینل کا وزٹ کیا گیا، اس سیلز چینل کا نام اور پتہ وغیرہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی چیک کر لیں کہ فنگر پرنٹس کس مقصد کے لیے حاصل کیے گئے ہیں۔

May be an image of text

اس کے علاوہ یہ بھی خیال رکھیں کہ اپنی سم کسی اور کو دینا قانونی جرم ہے، کیونکہ آپ کے نام پر رجسٹرڈ سم سے جرم بھی ہو سکتا ہے!

اس سے بچنے کے لیے سب سے پہلے یہ چیک کریں کہ آپ کے شناختی کارڈ پر کتنی سمیں جاری ہیں۔

اس کے لیے cnic.sims.pk یا 668 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کر کے سموں کی تعداد معلوم کریں۔

اگر کسی اجنبی نمبر کی سم آپ کے شناختی کارڈ پر جاری ہے، تو اس کو فوری طور پر بند کروائیں۔

نئی سم صرف اصلی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے ہی لیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں