The news is by your side.

Advertisement

عوامی حقوق کا تحفظ کرنا پارلیمنٹ کا اہم ترین کردار ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئین و قانون کے تحت عوامی حقوق کا تحفظ کرنا پارلیمنٹ کا اہم ترین کردار ہے، قوانین میں درکار اصلاحات میں اراکین کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی، اس موقع پر عوامی فلاح و بہبود، عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے قانون سازی اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے تحت عوامی حقوق کا تحفظ کرنا مقننہ کا اہم ترین کردار ہے، قوانین میں درکار اصلاحات میں اراکین کردار ادا کرتے رہیں گے، عوامی مفاد کے لیے پارلیمانی پارٹیز کو قانون سازی میں ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

دریں اثنا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں شفافیت کے لیے پر عزم ہیں، شفاف انتخابات کے لیے پارلیمنٹ بھرپور کردار ادا کرنے کوتیار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی رہنماؤں کو مشاورت کے لیے بلایا ہے، انتخابی اصلاحات پر الیکشن کمیشن سے بھی بریفنگ لی جائے گی۔

خصوصی سرٹیفکیٹس : وزیراعظم کی جانب سے نوجوانوں کیلئے بڑی خبر

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ٹائیگرزفورس کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلوں پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے ٹائیگرز فورس رضاکاروں سے خطاب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوجوانوں کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کردی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں