لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز کے بیوروچیف اسلام آباد خاور گھمن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اے آر وائی نیوز کے بیوروچیف اسلام آبادخاور گھمن کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
خاور گھمن وکیل ابوذرسلمان نیازی کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے اے آر وائی نیوز کے بیوروچیف اسلام آبادخاور گھمن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صفدرسلیم شاہد نے 7دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے خاور گھمن کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
خاور گھمن نے تھانہ کوہسارکے مقدمے میں حفاظتی ضمانت حاصل کی۔
یاد رہے پولیس نے اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری سے صرف ایک گھنٹہ قبل ایف آئی آر درج کی تھی۔
ایف آئی آر میں سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال، ارشد شریف، خاور گھمن، اور عدیل راجہ کے نام شامل تھے ، ایف آئی آر میمن گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت درج کی گئی۔