بیرون ملک ملازمت کے لیے پروٹیکٹر اور انشورنس کے فوائد کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق پروٹیکٹر کروانے پر 10 لاکھ روپے کی پانچ سال کے لیے قابل تجدید انشورنس، بیرون ملک روزگار کے ساتھ مالی تحفظ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
پروٹیکٹر اور انشورنس
اگر آپ کی عمر 58 سال سے کم ہے تو بیرون ملک ملازم کے طور پر پروٹیکٹر اور انشورنس کروانا ضروری ہے۔
فیس: صرف 2500 روپے (5 سال کے لیے) جو پروٹیکٹر کی فیس میں شامل ہے۔
انشورنس کے اہم فوائد: مکمل تحفظ
حادثاتی وفات کی صورت میں ورثا کو دس لاکھ روپے کی یکمشت رقم ادا کی جائے گی۔
حادثاتی معذوری کی نوعیت کے مطابق 10 لاکھ روپے تک گرانٹ فراہم کی جائے گی، یہ گرانٹ او پی ایف کے 4 لاکھ کی گرانٹ کے علاوہ ملے گی۔
حقوق اور ذمہ داریاں
پروٹیکٹر کے اصل انشورنس سرٹیفکیٹ لازمی حاصل کریں۔
اپنے قریبی ورثا (بیوی، بچوں) کو نامزد کریں، اصل سرٹیفکیٹ انہیں دیں اور فوٹو کاپی اپنے پاس رکھیں۔ اس کے علاوہ پالیسی کی تجدید پانچ سال بعد ممکن ہے۔


