The news is by your side.

Advertisement

بھارتی جارحیت اور کشمیر میں مظالم کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

مظفر آباد : لائن آف کنٹرول پر جاری بھارتی جارحیت اور کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف پاکستانی عوام کےصبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، ملک کے مختلف شہروں میں مودی اور بھارت کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔

مظفر آباد میں بھارتی مظالم کیخلاف تمام بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجا جی ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے چکوٹھی سے کنڑول لائن تک احتجاجی مارچ کیا۔

بھاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی کے طلباء نے مودی سرکار مردہ باد بھارتی فوج مردہ باد کے نعرے لگائے، احتجاجی طلباء نے مودی کی تصاویر نذرآتش کیں اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔

نواب شاہ میں پاک فوج کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف این پی سی آئی ایچ نوابشاہ نے ڈاکٹر کالونی سے احتجاجی ریلی نکالی اور مودی کے پتلے کو جلا ڈالا۔

اوباڑو میں مختلف اسکولز کے طلباء نے ریلی میں شرکت کی، مظاہرین نے اوباڑو مین چوک پر مودی کے پُتلے کی جوتوں سے دھنائی کی اور پھر اسے نذرآتش کردیا۔

حیدر آباد کے معذور افراد نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں