تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

مریم نواز کی دھمکیوں اور اے آر وائی نیوز کی بندش کیخلاف احتجاج

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے اے آر وائی نیوز کو دھمکیوں اور چینل کی بندش کے خلاف گوجرانوالہ میں شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

گوجرانولہ پریس کلب کے باہر صحافی برادری کی جانب سے احتجاجی ریلی  نکالی گئی جس میں وکلا، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔

شرکا نے اے آر وائی نیوز کی بندش پر حکومت کے خلاف خوب نعرے  بازی کی۔

مزید پڑھیں: سینیٹ نے پیمرا سے ٹی وی چینلز کی پوزیشن پر تفصیلات طلب کرلیں

شرکا کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کی بندش اور نمبروں میں چھیڑ چھاڑ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، مریم نواز کی طرف سے اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹوانے کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کی بڑھتی ویورشپ دلیل ہے کہ وہ حق کی آواز بلند کر رہا ہے، مریم  نواز کا امتیازی سلوک دلیل ہے کہ حکومت اے آر وائی نیوز سے خوفزدہ ہے۔

احتجاجی ریلی میں شریک سینئر وکیل اظہر بھٹہ نے کہا کہ وکلا برادری اے آر وائی نیوز کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت سچ کی  آواز کو دبا نہیں سکتی۔

Comments

- Advertisement -