تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

لندن: نریندر مودی کی آمد پر کشمیریوں کا برطانوی پارلیمنٹ کے باہر احتجاج

لندن: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی لندن آمد کے موقع پر کشمیریوں نے کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت اور ننھی آصفہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے برطانوی پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے باہر کشمیریوں کی بڑی تعداد احتجاج میں موجود تھی، مظاہرین نے احتجاجاً بھارتی پرچم پھاڑ دیا، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور کابینہ ارکان آخری لمحے میں احتجاج میں شریک ہوئے۔

دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی لندن پہنچے تھے، احتجاجی مظاہرہ برطانیہ کی سکھ برادری اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے کیا گیا جس میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ہی بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں 17 سے زائد نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا جس کے بعد وادی میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں مقبوضہ کشمیر میں ایک 8 سالہ ننھی بچی آصفہ بانو کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، آصفہ بانو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے مقبوضہ کشمیر، پاکستان اور بھارت میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -