تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری، پہلی بار وائٹ ہاؤس کے باہر تمام لائٹس بند

واشنگٹن : نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، وائٹ ہاؤس کے باہر پہلی بار لائٹس بند کردی گئیں جبکہ مختلف شہروں میں ساٹھ سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی امریکا کی مختلف ریاستوں میں شروع ہونے والے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، واشنگٹن، اوک لینڈ، شکاگو، لاس اینجلس، سان فرانسسکو، ڈینور بوسٹن ، برکلے سمیت دیگر شہروں میں مظاہرین ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔

trump-post-2

مختلف شہروں میں مظاہرین ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ” میرا صدر نہیں ” کے نعرے لگا رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے باہر پہلی بار لائٹس بند کردی گئیں، وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہر ہ کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر نہیں مانتے۔

trump-post-5

trump-post-7

نیویارک میں ہزاروں مظاہرین  ٹرمپ ٹاور کے گرد جمع ہوئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اسی طرح ہی مین ہیٹن میں ٹرمپ ٹاور کے باہر ایک ہزار کے قریب افراد نے جمع ہوکر ٹرمپ کی بنائی گئی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

trump-post-6

سان فرانسسکو میں طلبا نے ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا اور ٹرمپ کا پتلا نذر آتش کیا۔

کیلی فورنیا میں ہائی اسکول اور کالجوں کے طلبہ نے کلاسوں سے احتجاجاً واک آوٹ کیا اور سکول کے باہر مظاہرہ کیا، لاس اینجلس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی اور سٹی ہال کے سامنے مظاہرہ کیا۔

trump-post-4

ریاست آکلینڈ میں بھی 70سے 80مظاہرین نے جمع ہوکر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا۔


مزید پڑھیں : اوباما کی ٹرمپ سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی


گذشتہ روز  امریکی صدر باراک اوباما اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں انتظامی، خارجہ اور داخلی امور پر بات چیت ہوئی،ٹرمپ نے اوباما کو ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش کی جس پر اوباما نے ٹرمپ کو اپنی ٹیم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار کی پرامن منتقلی یقینی بنائی جائے، باراک اوبامہ


یاد رہے کہ امریکی صدر اوبامہ نے اپنی ٹیم کو ہدایات جاری کی ہیں کہ نو منتخب صدر کو اقتدار کی پر امن منتقلی یقینی بنائی جائے، نتخابات جیتنے کے بعد جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے تمام لوگوں کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کی ہے، اس سے انہیں حوصلہ ہوا ہے اور یوں سارا ملک بطور صدر مسٹر ٹرمپ کی کامیابی کے یے بھرپور کوشش کرے گا۔

Comments

- Advertisement -