The news is by your side.

Advertisement

بھارتی ناظم الامور کی طلبی، کرتارپور راہداری کیخلاف پروپیگنڈے پر احتجاج

پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے کرتارپور راہداری کیخلاف بھارتی پروپیگنڈے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق پاکستان بھارتی بےبنیاد اور غلط پروپیگنڈےکو مسترد کرتا ہے،بھارتی پروپیگنڈے کو پاکستان سکھ پربھاندک کمیٹی نےبھی مستردکیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کابدنیتی پرمبنی پروپیگنڈاامن راہداری کوبدنام کرنےکی کوشش ہے، پروپیگنڈابھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالیوں سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے، سکھ گردوارہ پربھاندک کمیٹی گردوارہ میں رسومات انجام دینے کی ذمہ دارہے، سکھ گردوارہ پربھاندک کمیٹی گردوارہ صاحبان میں رسومات انجام دینےکی ذمہ دار ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ گردوارہ پرکمیٹی کی سہولت کیلئےتشکیل دیاگیاہے،گردوارہ کرتارپور کے معاملات پی ایم یوکودینےکاپروپیگنڈاحقائق کےمنافی ہے، پروپیگنڈےکامقصدہندوتواسےمتاثربی جےپی کا مذہبی انتشارپھیلاناہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کرتاپور راہداری منصوبےکو ریکارڈوقت میں مکمل کرنےپر دنیا نےسراہا ہے بھارت اپنی اقلیتوں ان کی عبادت گاہوں کےتحفظ کیلئےاقدامات کرے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں