The news is by your side.

Advertisement

زمینوں‌ سے قبضہ ختم کرایا جائے، علیم خان کے خلاف بنی گالہ کے باہر احتجاج

اسلام آباد : عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر تحریک انصاف کے رہنماء باہرعلیم خان کےخلاف احتجاج کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے بلائے گیے اجلاس میں اعلیٰ قیادت کی موجودگی میں متاثرہ افراد کی جانب سے علیم خان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ’’علیم خان نےغیرقانونی طورپرہماری زمینوں پرقبضہ کررکھاہے۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ علیم خان نےملوٹ میں آٹھ کینال زمین پرقبضہ کرلیاہے‘‘۔

مظاہرین نے تحریک انصاف کی قیادت کو بتایا کہ ’’عدالت نےعلیم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیےہوئےہیں تاہم پولیس علیم خان کوگرفتارنہیں کررہی۔ مظاہرین کی اپیل کی کہ  تحریک انصاف کی قیادت علیم خان سے انصاف دلائے‘‘۔

پڑھیں : اسلام آباد: 7 اگست سے پی ٹی آئی کا پاناما لیکس کے خلاف پشاور سے مارچ کا اعلان،عمران خان

تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے یقین دہانی کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگیے۔

قبل ازیں عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں 7 اگست سے حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا، تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’تحریک انصاف 7 اگست سے ملک بھر میں کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کررہی ہے، پشاور سے نکالی جانے والی ریلی کی قیادت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود کریں گے‘‘۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں