تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ارشدشریف اور صابر شاکر کیخلاف مقدمات پر کراچی میں صحافیوں کا مظاہرہ

پاکستان کے مقبول ترین چینل اے آر وائی سے اظہار یکجہتی ہے لیے کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں صحافی تنظمیوں نے شرکت کی۔

کراچی کے صحافیوں نے اے آر وائی کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ اے آروائی نیوز پر قدغنوں اور سینیر صحافی ارشد شریف اور صابر شاکرکے خلاف مقدمات اور حکومتی دباؤ کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر صحافتی تنظیموں نے احتجاج کیا۔

احتجاج میں صحافیوں رہنماوں اور صحافتی تنظیموں سمیت سول سوساٹی سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سینئر صحافی مظہر عباس، سیکریٹری کراچی پریس کلب رضوان بھٹی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک تھی۔ مظاہرین نے اے آر وائی کے حق میں نعرے لگائے اور حکومتی اقدامات کی مذمت کی۔

فہیم صدیقی سیکریٹری جنرل کے یو جے، اے ایچ خانزادہ سابق سیکریٹری پریس کلب، تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم اے آر وائی کیساتھ ہیں۔

صحافیوں اور رہنماؤں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر اے آر وائی اور صحافیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہی تو احتجاج کا دائر کار بڑھایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -