تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف امریکا میں احتجاج

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج جاری ہے، امریکا میں اوورسیز پاکستانیوں نے مظاہرہ کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان پر گزشتہ دنوں ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف ملک اور بیرون ملک احتجاج جاری ہے، امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور عمران خان پر قاتلانہ حملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جلد صحتیابی اور درازی عمر کیلیے مفتی حسن رضا خان نے دعا کرائی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نازیہ خان، ڈاکٹر نصراللہ خان اور ڈاکٹر انس اطہر کا کہنا تھا کہ یہ گولی عمران خان پر نہیں پوری پاکستانی قوم پر چلائی گئی ہے، عوام کا احتجاج حق وسچائی کی جیت تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو پی ٹی آئی چیئرمین قاتلانہ حملے میں گولیاں لگنے سے اس وقت زخمی ہوگئے تھے جب وہ حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد کی طرف گامزن تھے۔

اس واقعے میں ایک کارکن جاں بحق جب کہ 13 زخمی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -