تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، برطانوی پارلیمنٹ میں احتجاج

لندن: مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق خلاف ورزی پر برطانوی پارلیمنٹ میں احتجاج کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے برطانوی پارلیمنٹ میں احتجاج کا خیر مقدم کیا ہے۔

مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیریوں کے قتل عام پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ خوش آئند ہے، بھارت میں انسانی حقوق کی شدیدخلاف ورزی ہو رہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی دنیا بھی مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا نوٹس لے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 13 ماورائے عدالت قتل اور مظالم کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ کو خط لکھا تھا۔

چوہدری سرور کی جانب سے لکھے گئے خط میں مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کو بے نقاب کیا گیا تھا اور بھارتی مظالم کا معاملہ بر طانوی پارلیمنٹ میں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

دریں اثنا چوہدری محمد سرور نے کشمیر میں مظالم اور خط کے بارے میں ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت اور اراکین مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے خلاف کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ مودی بھارتی مسلمانوں اور کشمیر یوں پر بربریت کی انتہا کر رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -