ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

امریکی صدارتی امیدوارکی ریلی میں ہنگامہ آرائی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کےانتخابی مہم میں متنازعہ بیانات پرمخالفین نے ہنگامہ آرائی کی، تقریب کے دوران ٹرمپ مخالف مظاہرین اورپولیس میں جھڑپ بھی ہوئی۔

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو متنازعہ بیانات کے باعث انتخابی مہم کے دوران شدید مخالفت کا سامنا ہے۔

امریکی ریاست اوٹا میں انتخابی مہم کے دوران مخالفین نے تقریب کے دوران احتجاج کیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس دوران پولیس کی جانب سے منتشر کرنے کی کوشش پرپولیس اہلکاروں اورمظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔

اس سےقبل بھی نسل پرستی اوراسلام مخالف بیانات پرڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں احتجاج کیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں