تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ہانگ کانگ میں چین کی حمایت اور مخالفت میں الگ، الگ ریلیاں

ہانگ کانگ سٹی: ہانگ کانگ میں چین کے حامی شہریوں نے قومی دن کے سلسلے میں ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا، اس موقع پر مخالفین بھی سڑکوں پر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کی پولیس نے حکومت مخالف مظاہرین کے اجتماع کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پانی کی تیز دھار کا استعمال کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر فائر بم کے ساتھ ساتھ پتھراﺅ بھی کیا، اس ریلی میں شریک سینکڑوں افراد قومی پرچم لہرانے کے ساتھ ساتھ قومی ترانے بھی گاتے رہے۔

چین کا قومی دن یکم اکتوبر کو منایا جاتا ہے، اس ریلی کو جمہوریت نوازوں کے مظاہروں کا جواب خیال کرنے کے علاوہ بیجنگ کی تقریبات کا حصہ بھی خیال کیا گیا۔

دوسری جانب ہانگ کانگ کی پولیس نے حکومت مخالف مظاہرین کے اجتماع کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پانی کی تیز دھار کا استعمال کیا۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر فائر بم کے ساتھ ساتھ پتھرا بھی کیا۔

ہانگ کانگ پولیس طاقت کا غیرضروری استعمال کر رہی ہے، ایمنسٹی

دوسری جانب انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کی پولیس کی طرف سے جمہوریت نوازوں کے مظاہروں کے دوران طاقت کا غیرضروری استعمال جاری ہے۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ چین کا انتظامی علاقہ تصور کیا جاتا ہے، اسی سبب بیجنگ حکام نے امریکا سمیت دیگر ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔

Comments

- Advertisement -