ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

نیروبی: انتخابی اصلاحات کے لیے احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

اشتہار

حیرت انگیز

کینیا میں الیکشن نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے خلاف پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیروبی میں عوام کی بڑی تعداد نے حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔ ریلی میں شرکا نے الیکشن اصلاحات کا مطالبہ کیا۔ ریلی کا انعقاد حزب اختلاف کی جانب سے کیا گیا تھا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کے شیل برسائے اور لاٹھی چارج کیا۔

کینیا میں آئندہ سال پارلیمانی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کے انعقاد کے ادارہ یعنی آئی ای بی سی میں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں جب تک انہیں نہیں ہٹایا جائے گا شفاف انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے۔

- Advertisement -

مظاہروں سے قبل حکومت متنبہ کر چکی تھی کہ جو لوگ احتجاج کرنے سڑکوں پر آئیں گے ان کے لیے ’خصوصی اہتمام‘ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں