تازہ ترین

چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی...

بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : بلوچستان سے متعلق عالمی پراپیگنڈے کیلئے...

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج: پشاور میں شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں آگ لگا دی

پشاور : خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ کیا اور آگ لگادی۔

ڈائریکٹرجنرل طاہر حسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکڑوں کی تعداد میں شرپسندوں نے اچانک دھاوا بول دیا، شرپسند ریڈیو پاکستان پشاور کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور گھس کر نیوز روم اور مختلف سیکشن میں تباہی مچا دی۔

طاہر حسن کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پر گزشتہ روز بھی حملہ کیاتھا ، آج دوبارہ حملہ کیاگیا، توڑ پھوڑ،اسٹاف پر تشدد کے بعد آگ لگادی گئی۔

ڈائریکٹرجنرل نے بتایا کہ شرپسندوں نے چاغی یادگار اور ریڈیو آڈیٹوریم کو بھی آگ لگادی ہے، مختلف سیکشنز میں آگ لگنےسے ریکارڈ اور دیگر سامان جل گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کی عمارت میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی جبکہ شرپسندسرکاری سامان لوٹ کر لے گئے، جن میں کیمرے، مائیک ودیگر دفتری سازو سامان ،آلات شامل تھے۔

طاہر حسن نے کہا کہ شرپسندوں کو روکنے کی کوشش کرنیوالے عملے پر تشددکیاگیا، خواتین سمیت عملے کے ارکان پر بھی تشدد کیاگیا۔

Comments