تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بجلی کے ستائے شہریوں کا کے الیکٹرک آفس پر دھاوا، توڑ پھوڑ

کراچی: شہر قائد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ نے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن آئی بی سی پر اووربلنگ سے پریشان عوام نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، اسی دوران شرپسند عناصر نے آئی بی سی میں دھاوا بولتے ہوئے آفس میں توڑ پھوڑ کردی اور بل جلاڈالے۔

توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے بعد شرپسند عناصر نے عمارت کو آگ لگادی،جس کے باعث عملہ محبوس ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور فائر بریگیڈ حکام جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے بلڈنگ میں پھنسے اسٹاف اور صارفین کو باہرنکالا، بلڈنگ میں دھوِاں بھرنےکےباعث اندرپھنسےبیشترافراد کی حالت خراب ہوگئی۔

ایسی ہی صورت حال شاہ فیصل کالونی میں بھی رونما ہوئی جہاں مشتعل افراد نے کے الیکٹرک آفس پر دھاوا بول دیا، مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کےالیکٹرک کی دفاتر پر حملوں کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی

صارفین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک گھنٹوں لوڈشیڈنگ کےباوجود ہزاروں کےبل بھیجتی ہے، مہنگائی کے اس دوران میں بچوں کو کھانا کھلائیں یا بھاری بھر کم بل ادا کرے۔

ادھر کے الیکٹرک ترجمان رانا عمران نے اے آی وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنصیبات پر حملہ کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی طریقے سے نمٹیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےجو ریلیف کاپیکج دیاہےاس کو اپنےصارفین تک پہنچارہےہیں، کچھ علاقوں میں ناخوشگوار واقعات رونما ہوئے،ہماراعملہ محفوظ ہے تاہم کچھ دفاتراحتجاج کےباعث بندکرناپڑرہےہیں۔

Comments

- Advertisement -