پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

اسرائیل کے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کو روکنے کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف اٹلی، یونان، اسپین، برازیل، کولمبیا، ارجنٹینا سمیت دیگر ممالک میں بھی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، اور دھرنے دے دیے۔

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلیوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، مظاہرین نے غزہ میں جاری نسل کشی اور گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملوں کی شدید مذمت کی۔

سڑکوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطین کے حق میں نعرے گونجتے رہے، شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ امدادی کارکنوں کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، اسرائیل کو وحشیانہ تشدد سے روکا جائے اور اسلحے کی ترسیل بند کی جائے۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں مظاہرین نے ریلوے اسٹیشن اور شاہراہیں بند کر دیں جبکہ برسلز، برلن، ایتھنز اور بیونس آئرس میں بھی بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔

استنبول میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر فلوٹیلا کے دفاع میں نعرے لگائے گئے، انقرہ میں امریکی سفارتخانے کے سامنے فلسطینی و ترک پرچم لہرائے گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کر کے سوئیڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایکس پر کہا کہ ’صمود فلوٹیلا کے کئی جہازوں کو بحفاظت روک دیا گیا ہے، اور ان کے مسافروں کو اسرائیلی بندرگاہ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، مشتاق احمد بھی گرفتار

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں