تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

امریکا میں ایشیائی کمیونٹی پر حملوں کیخلاف احتجاج

نیویارک : امریکی سینیٹرز اور اراکین کانگریس نے نسلی منافرت کے خلاف کے احتجاج کرتے ہوئے ایشیائی کمیونٹی پر حالیہ حملے کی مذمت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران ایشیائی کمیونٹی شدت پسندوں کے نشانے پر تھی، جس کے خلاف نیویارک کے یونین اسکوائر پر اجتماع کا انعقاد ہوا۔

اجتماع میں میئر، سینیٹرز اور ارکان کانگریس نے شرکت کیا اور ایشیائی کمیونٹی پر حالیہ حملے کی مذمت کی، احتجاج میں شریک شرکا نے تعصب، نسلی منافرت کے خلاف بینرز اور بلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

مقررین نے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ دور میں پھیلائی گئی نسلی منافرت کے نتائج بھگت رہے ہیں، تعصب اور نسلی منافرت کے خاتمے کےلیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یونین اسکوائر پر شرکا نے اٹلانٹا میں ہلاک افراد کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔

Comments

- Advertisement -