سابق گورنرقاتل ممتازقادری کو پھانسی، مختلف شہروں میں احتجاج -
The news is by your side.

Advertisement

سابق گورنرقاتل ممتازقادری کو پھانسی، مختلف شہروں میں احتجاج

کراچی / اسلام آباد: سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کی رحم کی تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعدآج علی الصباح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں تختہ دار پرلٹکا دیاگیا۔

جیل حکام کے مطابق پھانسی سے پہلےممتاز قادری کی اہلخانے سے آخری ملاقات کرائی گئی، پھانسی کے بعد ممتاز قادری کی لاش ان کے بھائی کے حوالے کردی گئی۔

پھانسی کی اطلاع ملتے ہی مختلف شہروں میں ممتازقادری کےحامی سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا، مظاہرین نے وزیراعظم کی تصاویربھی نذرآتش کریں۔

شہرقائد میں مشتعل مظاہرین نے کراچی ایئرپورٹ پردھاوابولنےکی کوشش کی جسےسیکورٹی حکام نے ناکام بنادیا۔ مظاہرین نے شارع فیصلاسٹار گیٹ پر ٹائر جلا کرسڑک بند کردی اورگاڑیوں پرپتھراؤبھی کیا۔

مظاہرین کی جانب سے شہرکی مرکزی چورنگیوں پراحتجاج کا سلسلہ جاری ہے اورممتاز قادری کے حامیوں کی جانب سے کچھ پٹرول پمپس بند کرانے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

مظاہرین کراچی کے علاقے یوپی موڑؑ، ملیر15 ، نیشنل ہائی وے اوربلوچستان جانے والی حب ریور روڑپرمظاہرہ کررہے جبکہ نمائش چورنگی پر بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

جماعت اسلامی نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع بیت المکرم مسجد کے باہرآج شام چاربجے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

مذہبی جماعتوں کےکارکنوں اورممتاز قادری کےحامیوں نےشاہدرہ چوک لاہورپراحتجاج کیا اورٹائر جلاکرسڑک بلاک کردی۔

راولپنڈی میں فیض آباد ایکسپریس وے، ہائی وے اورمری روڈ کو مظاہرین نے ٹائر جلاکر بلاک کردیا جبکہ ایک بس کوبھی جلادیا گیا اس موقع پرمظاہرین کی پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی۔

فیصل آباد، شیخوپورہ، مرید کے، پنڈی بھٹیاں، چنیوٹ، گجرات اوردیگر شہروں میں بھی مشتعل مظاہرین نے احتجاج کیا۔

گجرنوالہ میں مظاہرین نے شہر کی مرکزی گزرگاہوں کو ٹریفک کے لئے بند کررکھا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہر میں سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی کے سینئرپولیس افسرساجد گونڈل کا کہنا ہے کہ ’’شہرمیں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے اورکسی بھی غیرمتوقع صورتحال سے نمٹنے کےلیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان ضیاءالقمر کا کہنا ہے کہ ’’کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیشِ نظردارالحکومت میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ممتاز قادری گزشتہ سال دسمبرمیں اپنی سزائےموت کے خلاف آخری اپیل بھی ہارگیا تھا جس کے بعد اس کی سزا پرعمل درآمد کی سمری صدرِ مملکت کو ارسال کی گئی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں