The news is by your side.

Advertisement

بھارتی مداخلت اور نریندر مودی کے خلاف بلوچستان بھر میں احتجاج

کوئٹہ : بھارتی مداخلت اور نریندر مودی کے بیان کے خلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہے جبکہ مظاہرے بھی کئے جارہے ہیں۔

بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور نریندر مودی کے بیان پر تمام محب وطن شہری اپنی ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں، بھارتی مداخلت کے بارے میں نریندر مودی کے بیان پر بلوچستان بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے، مظاہروں کا اعلان سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور شہریوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔


 مزید پڑھیں : مودی کو پاکستان کے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں، بلاول بھٹو زرداری


چمن میں مال روڈ پر ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس میں بھارت، نریندر مودی اور براہمدغ بگٹی کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرے میں قبائلی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے مودی اور براہمدغ بگٹی کی تصاویر کو جلا کر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔

ڈیرہ مراد جمالی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور بھارت کیخلاف نعرے لگائے، مظاہرے کے دوران بلوچستان سے سندھ جانے والی قومی شاہراہ مکمل طور پر بند ہوگئی، مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم کے پتلے اور بھارتی جھنڈے جلائے۔


 مزید پڑھیں:  نریندر مودی کی باتیں بڑی بڑی جبکہ عمل صفر ہے،بھارتی چیف جسٹس


سبی میں ضلع کونسل کے چیئرمین کی قیادت میں بھارتی مداخلت کیخلاف ریلی نکالی گئی، ریلی میں ہندو برادری نے بھی شرکت کی، ریلی کے باعث سبی کوئٹہ قومی شاہراہ بلاک ہوگئی۔


Chaman Rally against PM Narendra Modi by arynews

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں