پروٹول سسٹم ختم؛ وزیراعظم کے اعلان کے بعد موٹروے پولیس کا اہم فیصلہ

وزیراعظم کی جانب سےپروٹوکول سسٹم ختم کرنے کے اقدامات پر موٹر وے پولیس کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔
موٹروے پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق موٹروےپولیس کسی بھی شخصیت کو پروٹول نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پروٹوکول اور پائلٹ کرنا موٹروےپولیس کی ذمہ داریوں میں نہیں آتا لہذا پروٹوکول اور سیکیورٹی موٹروےپولیس فراہم نہیں کرےگی۔
Next week Cabinet will decide on a comprehensive policy in this regard. We will put an end to the colonial legacy of pomp & glory used to overwhelm the people.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 6, 2021
تمام موٹروےپولیس افسران کو مراسلہ ارسال کر کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور انہیں تاکید کی گئی ہے نئی ہدایات پر عمل کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچانے کے لیے سیکیورٹی، پروٹوکولز میں مزید کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول، سیکیورٹی کے ساتھ نہیں جاؤں گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچائیں اور تکلیف میں مبتلا نہ کریں، پی ٹی آئی وزرائے اعلیٰ، گورنرر، وزرا کی سیکیورٹی، پروٹوکول پر نظرثانی کررہا ہوں۔