The news is by your side.

Advertisement

سر کی خشکی سے نجات کا آزمودہ طریقہ

سر میں خشکی کا مسئلہ ایک ایسا معاملہ ہے جس کا ہم سب کبھی نہ کبھی ضرور شکار ہوتے ہیں اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے کوئی شیمپو یا تیل استعمال کرتے ہیں۔

خشکی کو عام زبان میں سکری بھی کہا جاتا ہے، جِلدی ماہرین کی جانب سے خشکی بننے کی سب سے بڑی وجہ شیمپو کا زیادہ استعمال، شیمپو میں پائے جانے والے کیمیکلز، ذہنی دباؤ اور ہر وقت سر کو ڈھانپ کر رکھنے کو قرار دیا جاتا ہے، بالوں کو صاف نہ رکھنے سے بھی سر میں خُشکی کی افزائش ہوتی ہے۔

بالوں میں خُشکی کی سب سے عام علامت خارش اور بالوں میں سفید فنگس کا پایا جانا ہے، بعض اوقات یہ فنگس جَھڑ کر کپڑوں پر بھی گرنے لگتا ہے یا کنگھی کرنے کی صورت میں سر سے اُکھڑتا ہے۔

ہماری نظر شاید ہی گھر میں موجود ان چیزوں کی طرف جائے جس سے یہ باآسانی ٹھیک ہو سکتی ہے، آئیے آپ کو ایسی ہی چند آزمودہ چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

لیموں کا استعمال

دو چمچ لیموں کا رس لے کر اسے سر میں لگائیں اور پھر پانی سے دھولیں، ایک کپ پانی لے کر اس میں ایک چمچ لیموں کا رس شامل کریں اور سر کو شیمپو سے دھونے کے بعد اسے لیموں والے پانی سے دھوئیں، لیموں میں موجو د اجزاء سرکو خشکی سے صاف رکھتے ہیں۔

لہسن اور شہد

قدرت نے لہسن میں اہم خصوصیت رکھی ہے اور اس کے استعمال سے خشکی کا سبب بننے والے بیکٹیریاز کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ لہسن کو پیس کر اس میں شہد میں شامل کرلیں اور سر کو دھونے سے پہلے لگالیں۔ ایسا کرنے سے خشکی کی شکایت ختم ہوجائے گی۔

سیب کا سرکہ

سیب کے سرکے میں موجود اجزاء خشکی کے لئے بہت مفید ہیں اور اسے پیدا ہونے سے بالکل روک دیتے ہیں لہٰذا اگر آپ اسے لگائیں تو یہ آپ کے سر کی خشکی کو بہت جلد ختم کردے گا۔ اس کے علاوہ سر کو شیمپو اور کنڈیشنر سے دھونے کے بعد سیب کے سرکے کے چند قطرے پانی میں ڈال کر اسے سر پر لگائیں، سرکے میں موجود پوٹاشیم سر کی جلد کے لئے بہت مفید ہے اور یہ مردہ خلیوں سے سر کی جلد کو نجات دیتا ہے۔

بیکنگ سوڈا

سر کے بالوں کو گیلا کر کے ان میں بیکنگ سوڈا لگانے سے سر کی خشکی دور ہو جاتی ہے لیکن یاد رہے کہ اس دوران سر کو شیمپو سے ہر گز مت دھوئیں۔ بیکنگ سوڈا میں یہ جادو موجود ہے کہ یہ فنگس کے خلاف بہت اچھے طریقے سے کام کرتا ہے اور خشکی بھی پیدا نہیں ہونے دیتا۔

ناریل کا تیل

رات کو ناریل کے تیل سے سر کی اچھی طرح مالش کریں اور اگلی صبح سر کو کسی اچھی کوالٹی کے شیمپو سے دھو لیں۔

زیتون کا تیل

زیتون کا تیل سر کی خشکی کے لئے بے حد مفید ہے، اگر آپ ہفتے میں دو بار زیتون کی تیل سے سر کی مالش کریں تو آپ اس مسئلے سے نجات پا سکتے ہیں، رات کو زیتون کا تیل لگائیں تو سر ڈھانپ کر سوجائیں تا کہ یہ اچھی طرح جلد میں جذب ہوجائے۔

نیم کے پتے

کچھ نیم کے پتے لے کر انہیں آدھے گھنٹے تک پانی میں ابالیں، اس کے بعد انہیں اچھی طرح پیس کر یہ پیسٹ سر میں لگائیں اور 40منٹ بعد سر دھو لیں، ایسا کرنے سے بھی آپ خشکی جیسی پریشانی سے نجات پا سکتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں