اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ڈرائیونگ لائسنس کی خدمات شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، شہری آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔

حکومت پنجاب نے شہریوں کی سہولت اور سفری زحمت سے بچانے کے لیے ‘دستک ایپ’ کو ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم سے منسلک کر دیا ہے۔

پنجاب ٹریفک پولیس نے بتایا کہ اس ڈیجیٹل لنک کا مقصد شہریوں کو دفاتر کے چکر کاٹنے سے بچانا اور لائسنس کے حصول کو انتہائی آسان بنانا ہے۔

Driving licence applicants should now download THIS app!

رپورٹ میں کہنا ہے کہ اب شہری ‘دستک ایپ’ کے ذریعے گھر بیٹھے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ لائسنس کی مدت ختم ہونے پر اس کی تجدید ، لائسنس گم یا خراب ہونے کی صورت میں ڈوپلیکیٹ لائسنس کا حصول اور بیرون ملک سفر کے لیے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی درخواستیں بھی اسی ایپ کے ذریعے آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی۔

پنجاب ٹریفک پولیس نے فیسوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 500 روپے فی کیٹیگری مقرر کی گئی ہے، جبکہ رینیول اور ڈوپلیکیٹ لائسنس کی فیسیں گاڑی یا موٹر سائیکل کی کیٹیگری کے مطابق سرکاری قوانین کے تحت وصول کی جائیں گی۔

شہری پلے اسٹور سے ‘دستک ایپ’ ڈاؤن لوڈ کر کے موٹر سائیکل، کار، جیپ، ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی سمیت تمام کیٹیگریز کی خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
کسی بھی قسم کی رہنمائی یا مزید تفصیلات کے لیے شہریوں کو پنجاب ٹریفک پولیس کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں