وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے گندم کی فوری فراہمی کی گئی ہے۔ وفاق کی جانب سے پاسکو کے ذخائر سے تقریباً 12ارب روپے مالیت کی گندم کےپی کو فراہم کی گئی۔
وزیراعظم نے وعدہ پورا کر دیا اب کےپی حکومت کی ذمہ داری ہے ریلیف عوام تک پہنچائے۔ کےپی حکومت شفاف میکنزم فوری سامنےلائے تاکہ کوئی کوٹہ مافیا یا منافع خورعوام کاحق نہ کھاسکے۔
کےپی حکومت فلورملزکی نگرانی کرے،گندم کافائدہ آٹےکی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو ملے۔ یہ گندم کسی سیاسی جماعت یا گروہ کےلیےنہیں بلکہ یہ خیبرپختونخوا کےعام آدمی کا حق ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کو فوری گندم فراہم کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخواحکومت کی ذمہ داری اب شروع ہوئی ہے،گندم مل رہی ہے تو عوام کو سستا آٹا ملنا چاہیے۔ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے عوام کیساتھ کھڑی ہے،صوبائی حکومت بھی ذمہ داری پوری کرے۔


