The news is by your side.

Advertisement

جنوبی پنجاب کا صوبہ ہمارا نعرہ نہیں، مشن ہے، رانا قاسم نون

لاہور: مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما رانا قاسم نون نے کہا کہ ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگ تعصب کی بات نہیں کرتے، چاہتے ہیں وفاق کی مضبوطی کے لیے مزید صوبے بنائے جائیں، جنوبی پنجاب کا صوبہ ہمارا نہٰں بلکہ ہمارا مشن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا قاسم نون نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کو ہر لحاظ سے نظر انداز کیا گیا، جنوبی پنجاب کے لوگوں کے مطالبے کو سیاست سے ہٹ کر دیکھا جائے۔

رانا قاسم نون نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگ اپنا صوبہ بنا کر اختیار چاہتے ہیں، لاہور و دیگر صوبوں کی ترقی کا جنوبی پنجاب سے مناظرہ کرلیں، ن لیگ نے قراردادیں صرف سیاسی پوائنٹ اسدکورنگ کے لیے پاس کیں۔

مزید پڑھیں: پارٹی کے مزید لوگ بھی نواز شریف کے بیانیے کو نہیں مانتے، رانا قاسم نون

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا مائنڈ سیٹ بہت افسوسناک ہے، ووٹ کی عزت دینے کی بات پر کوئی شک نہیں ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ووٹر کو بھی عزت دی جائے، پارٹی میں مزید لوگ بھی نواز شریف کے بیانیے کو نہیں مانتے۔

رہنما جنوبی پنجاب محاذ کا کہنا تھا کہ ہمیں تو اعلیٰ قیادت تک رسائی بھی نہیں ملتی تھی اور نہ ہی شنوائی ہوتی تھی، پارٹی کے زیادہ تر لوگ ٹکراؤ کی سیاست کے حق میں نہیں ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں