تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

رکن اسمبلی کا کرونا ٹیسٹ، سرکاری اسپتال کی مثبت ، نجی اسپتال کی منفی رپورٹ

کراچی:  گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رکن اسمبلی کی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ سرکاری اسپتال سے مثبت آئی اور نجی اسپتال سے منفی آئی جبکہ سندھ سیکریٹریٹ میں قواعد و ضوابط کی پابندی کے باوجود 7 سرکاری ملازمین کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ میں کام کرنے والے تین سیکریٹریز، ایک ڈپٹی سیکریٹری سمیت 7 ملازمین کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری سروسز عدیل سمیت 7ملازمین میں کروناکی تصدیق ہوئی، سیکریٹری تعلیم خالدحیدر نے  پہلے ہی کرونا رپورٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

محکمہ ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو اور سیکریٹری بلدیات روشن شیخ نے بھی خودکو قرنطینہ کرلیا ہے۔

علاوہ ازیں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رکن سندھ اسمبلی عارف جتوئی نے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا۔

مزید پڑھیں: ’سندھ حکومت جان بوجھ کر مخالفین کو کرونا میں مبتلا قرار دے رہی ہے‘

عارف جتوئی نے بتایا کہ سرکاری اسپتال میں کرائے جانے والے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی، جب نجی اسپتال سے ٹیسٹ کرایا تو اُس کی رپورٹ منفی آئی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ مجھے کرونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی، دو روز بعد دوبارہ ٹیسٹ کرواؤں گا۔

قبل ازیں دس مئی کو مسلم لیگ فنکشنل اور حر  قبیلے کے روحانی پیشوا پیر پگارا کے صاحبزادے اور رکن سندھ اسمبلی راشد شاہ راشدی نے سندھ حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر مخالفین کو کرونا میں مبتلا قرار دے رہی ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ سندھ کے علاقے پیر جو گوٹھ میں سندھ حکومت نے جعلی کرونا ٹیسٹ کروائے اور مخالفین کو کرونا میں مبتلا قرار دیا۔ راشد شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب نجی اسپتال سے اپنا ٹیسٹ کروایا تو اُس کی رپورٹ منفی آئی تھی جبکہ سرکاری رپورٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -