پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

عدالتی احکامات کے باوجود اے آر وائی نیوز کی بندش، پی ایف یو جے کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا ہے عدالتی احکامات کے باوجود اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال نہ ہونے پر ایک دو دن میں جدوجہد کا آغاز ہوگا۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی صدر افضل بٹ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے پیمرا کو حکم دیا کہ 17 اگست تک اے آر وائی کی نشریات بحال کریں لیکن عدالتی حکم کے باوجود پیمرا کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ اس صورتحال پر سینیئر صحافیوں کے ساتھ دوبارہ مشاورت شروع کردی ہے۔ نشریات بحال نہ کی گئیں تو ایک یا دو دن بعد جدوجہد کا آغاز ہوگا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

- Advertisement -

افضل بٹ کا کہنا تھا کہ پوری صحافی برادری اے آر وائی نیوز کے ساتھ کھڑی ہے۔ جو چاہتے ہیں کہ اے آر وائی بند ہو جائے، کل ان کی باری بھی آسکتی ہے۔

صدر پی ایف یو جے نے مزید کہا کہ پیمرا ٹیکس پیئرز کے پیسوں سے چلتا ہے۔ چینل آن ہو جاتا ہے تو اسکی نشریات عوام تک پہنچانا پیمرا کی ذمے داری ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے ججز 4 بار چینل بحال کرنے کے احکامات دے چکے ہیں لیکن پیمرا نے سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر اب تک عملی اقدامات نہیں کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں کو پی ایف یو جے کے ساتھ مل کر تحریک چلانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اے آر وائی کا نشریات کی فوری بحالی کیلئے 219 کیبل آپریٹرز کو نوٹس

واضح رہے کہ عدالت کے واضح احکامات کے بعد اے آر وائی کمیونیکیشنر کی جانب سے نشریات کی فوری بحالی کیلئے 219 کیبل آپریٹرز کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں