جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

پی ایس 9 گڑھی یاسین میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے

اشتہار

حیرت انگیز

شکارپور (14 دسمبر 2025): صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں پی ایس 9 گڑھی یاسین میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ شروع ہو گئی ہے، جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔

ضمنی انتخاب کے لیے 178 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 84 حساس اور 54 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں، اس انتخابی حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے آغا شہباز درانی اور جے یو آئی ف کے رشد اللہ شاہ میدان میں ہیں۔

حلقے میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 792 ہے، 1 لاکھ 48 ہزار 128 مرد، 1 لاکھ 29 ہزار 245 خواتین حق رائے دہی استعمال کریں گی، پولنگ اسٹیشن پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی پر تعینات ہیں، رینجرز اور کوئیک رسپانس فورس کو الرٹ رکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ایس 9 کی نشست آغا سراج درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں