تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لاڑکانہ ضمنی انتخابات، پی پی کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا

لاڑکانہ: سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 11 کے ضمنی انتخابات میں پی پی کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار نے ساڑھے پانچ ہزار ووٹوں سے میدان مارا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضمنی انتخابات کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے معظم علی 31 ہزار 557 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

اس کے برعکس پیپلزپارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 26 ہزار 21 ووٹ ہی حاصل کرسکے۔

جی ڈی اے کے امیدوار کی جیت پر کارکنان نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ انتخابات میں بھی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے معظم عباسی 10 ہزار ووٹ کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔

ضمنی انتخابات میں صبح 8 بجے سے پولنگ کا وقت شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔حلقے میں 138 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے جن میں سے 20 کو انتہائی حساس جبکہ 50 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔

انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے تھے۔

یاد رہے کہ 2018 کے فاتح امیدوار کو سپریم کورٹ نے اثاثے چھپانے پر سزا سنائی جس کے بعد نشست خالی ہوگئی تھی، عدالت نے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے امیدوار کی پانچ روز تک انتخابی مہم بھی چلائی تھی اور پی پی کا دعویٰ تھا کہ وہ اس بار میدان مار لے گی البتہ ایسا نہ ہوسکا۔

 

Comments

- Advertisement -